Chief Secretary GB , kicked off Plantation drive 2022 across GB
ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی تقریب گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔
مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف و دیگر مقررین نے شجر کاری کی اہمیت،افادیت اور آگہی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈمحمد آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی آج *پلانٹ فار پاکستان* شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔عوام زیادہ سے زیادہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نسل نو کی بقاء کا مسئلہ ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے اور یہ اب پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس وقت موسمیاتی تبدیلی عالمی بقاء کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ہر محکمہ اور سول سوسائٹی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام اس تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیامیں انسانی زندگی کی بقاء کے لئےبھر پور اندازمیں شجر کاری لازمی ہے درخت کاٹنے کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کئے جاتے ہیں شجر کاری مہم میں حصہ لینے والا ہر فرد انسانی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔حکومت نے معاملے کی حساسیت کا ادراک کرتے ہوۓ ٹین بلین ٹری سونامی کا منصوبہ منظور کیا ہے جس پر بھر پور انداز میں کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی سرکردگی میں شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں قائم مقام چیف کنزرویٹر فارسٹ، وائلڈ لائف و پارکس خادم عباس نے شجر کاری کے حوالے سے شرکاء کو محکمہ جنگلات کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں رواں سال ایک کروڑ آٹھ لاکھ پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا گیاہے ہدف کو پورا کرنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں تاکہ موسمیاتی چیلنجز کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی خطاب کیا اور ہر فردکو شجر کاری مہم میں دلچسپی لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری حیات کا زریعہ ہے اور درخت لگانا صدیقہ جاریہ ہے،ہماری بقاء پودوں پر انحصار ہے، ان کی بقاء کیلئے آگے بڑھنے اور انکی دیکھ بال کیلئے ضرور وقت نکالیں۔تقریب کے آخر میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد آصف،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور قائم مقام چیف کنزرویٹر فارسٹ، وائلڈ لائف و پارکس خادم حسین نے کائل کا پودا لگا کر جشن بہاراں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر معروف شاعر، کالم نگار اور دانشورجمشید خان دکھی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔علاوہ ازیں گلگت سٹی پارک میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے عوام الناس میں مفت پودے تقسیم کیئے گئے۔
Recent Posts
- Invitation of Bids for Principal Amount (TDR)
- Invitation of Bids for Daily Profit Account
- Survey report of Astore Markhore , Himaliyan Ibex , Blue Sheep and Ladkh Udial has been published
- Invitation of Bids for FW&E Secretariat GB
- Tender for Field Gears and Survey Equipment in respect of Forest Working Plan Circle
Recent Comments
No comments to show.
Comments are closed for this article!