Forest, Wildlife & Environment Department Government of Gilgit-Baltistan

Press Release: Snow Leopard Returned to Natural Habitat

خنجراب ویلی ڈا يا ایریا میں موجود برفانی چیتا اب قدرتی طور پر رو بصحت ہے۔
خنجراب ویلی KVO کمیونٹی کنزر ویشن ایریا (ڈا یا ایریا) میں موجود برفانی چیتا جو کہ 25 اپریل 2022 کو ہمالین آئی بیکس کا شکار کرتے ہوئے قدرتی وجوہات کی بنا پر معمولی طور پر زخمی ہوا تھا اور اس کے معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھی اب قدرتی طور پر رو بصیحت ہے اور شکار کا گوشت ختم ہونے پر اب اونچائی کی طرف رواں دواں ہے۔
یہ برفانی چیتا 25 اپریل 2022 کو خنجراب بیلی چیک پوسٹ کے قریب نیشنل پارک سے متصل KVO کنزروینسی کے ڈایا ایریا میں ہمالین آئی بیکس کا شکار کر رہا تھا قدرتی طور پر شکار کھیلتے ہوئے اونچائی سے گرنے کی وجہ سے اس چیتے کے بائیں پیر میں موچ آگئی تھی اور لڑکھڑا رہا تھا ۔شکار کے وقت دو عدد برفانی چیتے موجودتھے تاہم دوسرا چیتا جو کہ تندرست و توانا تھا شکار کا کچھ گوشت کھا کر اگلے دن 26 اپریل 2022 کو واپس اونچے پہاڑوں کی جانب چلا گیا محکمہ جنگلی حیات کا عملہ شروع سے ہی اس سارے عمل کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ نیز اس دوران محکمہ ہذا کی جانب سے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وائلڈ لائف جبران حیدر اور رینج فاریسٹ آفیسر خنجراب نیشنل پارک رومان غیاث اور رینج فارسٹ آفیسر شبّیر اللہ بیگ نے بھی موقع ملاحظہ کیا ہے جبکہ رینج فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف شبّیر اللہ بیگ مسلسل اس پورے عمل کی نگرانی کر رہا ہے اور سینئر مینجمنٹ کو آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ اس دوران محکمہ ہذا میں اس برفانی چیتے کی صحت اور دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے باقاعدہ تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی اور پاکستان اواور بیرون ملک سے جنگلی حیات کے ماہرین سے مشاورت اور تفصیلی غور و خوص کےبعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وسیع تر قدرتی عمل کے مفاد میں فی الحال برفانی چیتے کو نہ چھیڑ ا جائے کیونکہ بغور مشا ہدے سے یہ بات واضح ہوگئی کہ برفانی چیتا کسی جسمانی معذوری کی حالت میں نہیں بلکہ اسکی ٹانگوں میں درد اور کھچاؤ ہے جو کہ قوی اُمید ہے کہ بہت جلد قدرتی طور پر ٹھیک ہو جائیگا۔ یاد رہے کہ بار بار کے مشاہدہ کے نتیجے میں یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ یہ برفانی چیتا ایک لمبے عرصے سے ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہے جس کی ووجہ بظاہر دو تین سال پرانا زخم معلوم ہوتا ہے ۔ محکمہ جنگلی حیات کا عملہ مقامی کمیونٹی کے تعاون ن سے چوکس کھڑا ہے اور مسلسل سینئر حکام کو صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے اس بابت کسی قم کی ہنگامیمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمے نے متبادل پلان ترتیب دے رکھا ہے۔
تاہم عوام الناس اور قارئین کو آگاہ کرتے ہوئے ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ برفانی چیتا اب بہت بہتر حالات میں چل پھر رہا ہے اور اونچائی کی جانب رواں دواں ہے۔ خوراک اور پانی کا حصول بھی بہتر انداز میں کر رہا ہےعوام الناس اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ محکمہ ہذا مقامی کمیونٹی کے بھرپور معاونت سے اس سارے عمل کی نگرانی کر رہا ہے اور اسی وجہ سے برفانی چیتے کے قریب جانے اور اسکے قدرتی آمدورفت میں خلل پڑنے والے کسی بھی عمل سے خود بھی اجتناب برت رہے ہیں اور عوام الناس سے بھی گذارش کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ ہٰذا کے ساتھ بھرپور تعاون فراہم کریں۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات وقتاً فوقتاً اس ساری صورتحال سے حکومت اور عوام الناس کو آگاہ رکھیں گے تاہم گلگت بلتستان کے قیمتی وسائل کے بہتر انتظام و انصرام اور پائیدار ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر شانہ بشانہ کھڑے ہوکر باہمی اعتماد اور تعاون کی فضا ء میں مربوط کوششیں کرنی ہونگی اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا۔

No comment yet, add your voice below!


Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *